تاریخ شائع کریں2018 7 November گھنٹہ 12:41
خبر کا کوڈ : 375320

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں

امریکہ کی نئی پابندیوں کا قومی سلامتی کے اجلاس میں جائزہ لیا
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔
ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں
روس کے صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین  نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

روسی صدارتی  ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی  پابندیوں کا قومی سلامتی کے اجلاس میں جائزہ لیا ہے۔ صدر پوتین نے اس اجلاس میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے اسپین کے ہم منصب کے ساتھ میڈریڈ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے8 مئی کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcj8ietyuqeatz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ