تاریخ شائع کریں۱۵ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۹:۲۳
خبر کا کوڈ : 375247

طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 افغان فوجی ہلاک

فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملہ
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25  افغان فوجی ہلاک
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان دہشت گردوں  کے حملے میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں  نے فوجی ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سینئر فوجی افسر نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اڈے پر 50 اہلکار تعینات تھے تاہم حملے کے بعد سے کئی اہلکار لاپتہ ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ حملے کا نشانہ بننے والے اڈے سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس