تاریخ شائع کریں2018 6 November گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 375245

امریکی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا ہے
اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
امریکی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں
اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر جنکنزنے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ امریکہ کے سابق سفیر نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ امریکہ کی عالمی ساکھ کو تباہ کردیا ہے اور امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اپنی حماقت اور نادانی کا ثبوت دیا ۔ اس نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ عالمی برادری کو امریکہ کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے اب عالمی برادری ایران کا دفاع کررہی ہے اور امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں ميں عالمی برادری ایران کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرارہی ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا کہ روس نے امریکہ کے اقدام کو تحریک آمیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھےگا۔ چين اور یورپی ممالک بھی  ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف ہیں کیونکہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے بالکل خلاف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfjtdmtw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ