QR codeQR code

کشمیر میں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند جاں بحق

مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے ترجمان نے کہا

6 Nov 2018 گھنٹہ 19:12

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں آج منگل کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجےمیں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔


ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں آج منگل کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجےمیں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شوپیان کے صفانگری زین پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں منگل کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ مسلح تصادم میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے پیش نظر ضلع شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں جبکہ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔


خبر کا کوڈ: 375244

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375244/کشمیر-میں-حزب-المجاہدین-کے-دوعسکریت-پسند-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com