تاریخ شائع کریں2018 6 November گھنٹہ 19:07
خبر کا کوڈ : 375242

خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے 5 بریف کیسوں میں چھپایے گئے ہیں

گھونٹ کر قتل کیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے 5 بریف کیسوں میں چھپایا گیا۔
ترکی کے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے 5 بریف کیسوں میں چھپایا گیا۔
خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے 5 بریف کیسوں میں چھپایے گئے ہیں
ترکی کے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے 5 بریف کیسوں میں چھپایا گیا۔

ترکی سے شائع ہونے والے اخبار صباح کے مطابق حکومتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا اور بعد ازاں لاش کے ٹکڑے کر کے 5 بریف کیسوں میں رکھا گیا تھا۔ یہ بریف کیس سعودی حکام اپنے ہمراہ سعودی عرب سے لائے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ یکم اکتوبر کی رات ریاض سے استنبول پہنچنے والے 15 سعودی حکام میں سے مہر مرتب، صلاح اور طہار الحربی نے صحافی کے قتل میں کلیدی کردار ادا کیا اور انہی حکام نے صحافی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کیے تھے۔

مہرمرتب سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے معاون خصوصی ہیں جب کہ صلاح سعودی سائنٹیفک کونسل برائے فرانزک کے سربراہ ہیں اور سعودی آرمی میں کرنل کے عہدے پر فائز ہیں۔

اسی طرح صحافی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث تیسرے اہم شخص طہار الحربی کو شاہی محل پر حملے میں ولی عہد کی حفاظت کرنے پر حال ہی میں لیفٹیننٹ سے سعودی شاہی محافظ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

قبل ازیں ترک صدر نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے کالم میں لکھا تھا کہ صحافی کے قتل کا حکم سعودی اعلیٰ قیادت نے دیا تھا جب کہ ترک صدر کے مشیر یاسین اکتے نے کہا تھا کہ خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے تیزاب میں تحلیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے صحافی کے سعودی قونصل خانے میں قتل کی تصدیق تو کی ہے اور 18 سعودی شہریوں کو حراست میں لینے اور انٹیلی جنس کے 4 افسران کو معطل کرنے جیسے اقدامات بھی کیے ہیں لیکن ترکی کے بارہا مطالبے کے باوجود صحافی کی لاش سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
https://taghribnews.com/vdcc0pq1i2bqmi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ