QR codeQR code

امریکہ فوری طور پر شام سے اپنے فوجی واپس بلائے

اقوام متحدہ میں مستقل شامی مندوب بشار جعفری نے کہا

6 Nov 2018 گھنٹہ 19:02

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شام سے اپنے فوجی واپس بلائے


اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شام سے اپنے فوجی واپس بلائے

اقوام متحدہ میں مستقل شامی مندوب بشار جعفری نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ کی زیرکمان نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد، اب تک شام میں ہزاروں عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ہی شام میں دہشت گردی کی حمایت کرتے رہے ہیں جبکہ سلامتی کونسل کے رکن مغربی ممالک، اقوام متحدہ کے پلیٹ  فارم سے شامی قوم کے خلاف اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی عوام کے خلاف امریکی اتحاد کی جارحیت بند کرانے کے لئے فوری اقدام کرےانھوں نے کہا کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مغرب کا الزام محض ایک جھوٹ ہے اور دمشق نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے۔  شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا کہ ان کا ملک کیمیائی ہتھیاروں کے ہر طرح کے استعمال کی مذمت کرتا ہے اور سلامتی کونسل سے اس بات کا خواہاں ہے کہ وہ اسرائیل کو ایٹمی اور کمیائی ہتھیاروں سے عاری کرنے کی کوشش کرے۔شام کے صدر بشار اسد نے حال ہی میں کہا ہے کہ مغرب نے شام کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں ایک سیناریو تیار کیا ہے تاکہ اس کے تحت شام کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز فراہم کیا جا سکے۔شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ یہ سیناریو اس وقت سامنے آتا ہے کہ جب شامی فوج کے ہاتھوں دہشت گردوں کو بڑی شکست ہونے لگتی ہے۔بیشتر ماہرین، شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے دعوے کو رائے عامہ کو گمراہ کرنے نیز دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی پردہ پوشی اور حقائق کو تور مروڑ کر پیش کئے جانے کی کوشش قرار دیتے ہیں اس لئے کہ شام میں دہشت گردوں کو ہونے والی شکست پر امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کو گہری تشویش لاحق ہے۔قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں سعودی عرب اور امریکہ نیز اس اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو حملوں سے شروع ہوا جس کا اہم ترین مقصد علاقے کا توازن   غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 375240

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/375240/امریکہ-فوری-طور-پر-شام-سے-اپنے-فوجی-واپس-بلائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com