تاریخ شائع کریں2018 5 November گھنٹہ 21:29
خبر کا کوڈ : 374851

عالمی استکبار کے مدمقابل ایران واحد ریاست ہے

امپریالیزم کے خلاف نوجوانوں کی عالمی یونین نے اعلان کیا ہے
امپریالیزم کے خلاف نوجوانوں کی عالمی یونین نے اعلان کیا ہے کہ بلاشبہ آج ایران عالمی امپریالیزم کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کے محاذ میں سب سے آگے ہے۔
عالمی استکبار کے مدمقابل ایران واحد ریاست ہے
امپریالیزم کے خلاف نوجوانوں کی عالمی یونین نے اعلان کیا ہے کہ بلاشبہ آج ایران عالمی امپریالیزم کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کے محاذ میں سب سے آگے ہے۔

ورلڈ اینٹی امپریالیزم یوتھ یونین یا امپریالیزم کے مخالف نوجوانوں کی عالمی یونین دنیا کے چھبیس ملکوں کی تیس تنظیموں اور گروہوں پر مشتمل امریکا مخالف ایک یونین ہے-

اس یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاشبہ آج ایران عالمی امپریالیزم کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کے محاذ میں سب سے آگے ہے- مذکورہ یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امپریالیزم مخالف نوجوان، ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے تازہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس عظیم معرکے میں ایرانیوں کے ساتھ ہیں اور دنیا کے سبھی آزاد و خود مختار ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم بنا کر امریکی فیصلے کو ناکام بنائیں-

ورلڈ اینٹی امپریالیزم یوتھ یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چار نومبر انیس سو اناسی کو تہران میں امریکی سفارتخانے پر قبضہ جو جاسوسی کے اڈے میں تبدیل ہو چکا تھا، امپریالیزم کے خلاف دنیا کی اقوام کی جد وجہد کے راستے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا اور یہ اقدام ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے معاملات میں امریکا کی مداخلت، لوٹ کھسوٹ اور برسوں کے دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایران کے انقلابی عوام کے پختہ عزم کا مظہر تھا-

بیان میں کہا گیا ہے کہ امپریالیزم کے مقابلے میں ایرانی عوام کی چالیس سال سے جاری استقامت و پامردی، آزادی و خود مختاری اور امن و انصاف کے لئے جد وجہد کرنے والی دنیا کی انقلابی اقوام کے لئے مشعل راہ ہے-

ورلڈ اینٹی امپریالیزم یوتھ یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی امپریالیزم یا سامراج نے ایران کے خلاف ایک نئی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس نے امریکی صیہونی اور سعودی حکومتوں کا مشترکہ تھینک ٹینک قائم کر کے، جس کا ساتھ  ان کے کچھ یورپی اتحادی ممالک بھی دے رہے ہیں، اقتصادی دہشت گردی کے ذریعے ایرانی عوام پر ضرب لگانے کی ہر طرح کی کوشش کی ہے-

مذکورہ یونین سوئیزرلینڈ، اٹلی، ارجنٹینا، ونیزوئیلا، کیوبا، چلّی، ترکی، فلسطین، عراق، لبنان، مصر، پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، روس، لیبیا، نیپال، صربیہ اور ایران کی مختلف تنظیموں پر مشتمل ہے۔
https://taghribnews.com/vdchmknxz23nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ