QR codeQR code

افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی فوجی ہلاک

افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی

5 Nov 2018 گھنٹہ 16:02

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا امریکی فوجی برینٹ ٹیلر امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر تھے


گزشتہ روز افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی ہے۔

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا امریکی فوجی برینٹ ٹیلر امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر تھے اور افغانستان میں بطور نیشنل گارڈ رکن کی تعیناتی کے لیے میئر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے دار الحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ فائرنگ کرنے والا شخص افغان نیشنل ڈیفنس فورس کا اہلکار تھا جسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ گزشتہ ماہ قندھار پولیس چیف عبدالرازق کو اُن کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغانستان میں کئی امریکی فوجی افغان فورسز کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 374738

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374738/افغان-اہلکار-کی-فائرنگ-سے-امریکی-فوجی-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com