>> سعودی اتحاد امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا طریقہ نہیں جانتا | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2018 5 November گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 374713

سعودی اتحاد امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا طریقہ نہیں جانتا

واشنگٹن کی آشکارا حمایت کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا
یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے لئے واشنگٹن کی آشکارا حمایت کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جنگ میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے-
سعودی اتحاد امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا طریقہ نہیں جانتا
یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے لئے واشنگٹن کی آشکارا حمایت کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جنگ میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے-

امریکی صدر ٹرمپ نے اکسیوس ٹی وی چینل سے اپنے انٹرویو کے دوران گذشتہ اگست میں یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں اسکولی بچوں کی بس پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد امریکی ہتھیار استعمال کرنے کا طریقہ نہیں جانتا-

واضح رہے کہ گذشتہ نو اگست کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں اسکولی بچوں کی بس پر بمباری کر دی تھی جس کے نتیجے میں پچاس یمنی بچے شہید ہو گئے تھے-

اقوام متحدہ نے دو ہزار سترہ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کو بچوں کی قاتل حکومتوں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور کہا تھا کہ یمن کا بحران بدترین انسانی المیہ ہے-

سعودی عرب نے امریکا اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمن میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خاص طور پر بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں-
https://taghribnews.com/vdceze8xxjh8ffi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ