QR codeQR code

دشمن مملکت اسلامی کو قدس کے مسئلے سے منحرف کرنے کی کوشش کررہی ہے

شورا رہبری مجمع جہانی صلح اسلامی کی رکن محترمہ" لالہ افتخاری" نے کہا

4 Nov 2018 گھنٹہ 20:07

دشمن ہر طرح سے وحدت کانفرنس کو نقصان پہچانے کے درپے ہے کیوں کہ وحدت کانفرنس قبلہ اول کے تحفظ اور صہیونی مقاصد کو آشکار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے، کیوں کہ مسلمانوں میں وحدت قدس کی آزدی کا مقدمہ ہے اور دشمن اس مقدمہ کو ہی انجام پانے نہیں دینا چاہتا ۔

دشمن مملکت اسلامی کو قدس کے مسئلے سے منحرف کرنے کی کوشش کررہی ہے
سابق مجلس شورا اسلامی کی نمایندہ اور شورا رہبری مجمع جہانی صلح اسلامی کی رکن محترمہ" لالہ افتخاری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قدس مسلمانوں کے لیے استقامت اور اتحاد کا نماد ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا قبلہ اول تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
انہوں نے کہا دشمن کی تمام تر کوششیں مسلمانوں کو قبلہ اول سے منحرف کرنے میں استعمال ہو رہی ہے اور اور ہم اس بات کا مشاہدہ کرتے ہیں کہ جب بھی عالم اسلام پر کسی قسم کی سازش رونما ہوتی ہے تو قدس پر شمن کے حملے تیز ہوجاتے ہیں اور مسلمانوں کی توجہ کسی دوسرے مسئلہ کی طرف مرکوز کرکے دشمن اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی کوششوں میں لگ جاتا ہے۔

یہ اس بات کی دلیل ہے کہ قبلہ اول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن ہر قیمت پر قدس کو حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ مسلمانوں کے ایمان پر کاری ضربت لگا سکے اور انکے جذبات کو اسلامی مقدسات کی نسبت ختم کرسکے۔

دشمن ہر طرح سے وحدت کانفرنس کو نقصان پہچانے کے درپے ہے کیوں کہ وحدت کانفرنس قبلہ اول کے تحفظ اور صہیونی مقاصد کو آشکار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے، کیوں کہ مسلمانوں میں وحدت قدس کی آزدی کا مقدمہ ہے اور دشمن اس مقدمہ کو ہی انجام پانے نہیں دینا چاہتا ۔

خبر کا کوڈ: 374434

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374434/دشمن-مملکت-اسلامی-کو-قدس-کے-مسئلے-سے-منحرف-کرنے-کی-کوشش-کررہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com