QR codeQR code

شہزادے خالد بن طلال ایک سال کی جبری قید کے بعد رہا

سعودی شہزادے خالد بن طلال کو ایک سال کی جبری قید کے بعد رہا کردیا ہے

4 Nov 2018 گھنٹہ 18:59

سعودی عرب کے حکام نے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو ایک سال کی جبری قید کے بعد رہا کردیا ہے ۔


سعودی عرب کے حکام نے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو ایک سال کی جبری قید کے بعد رہا کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو ایک سال کی  جبری قید کے بعد  رہا کردیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادی ریم بنت الولید نے خالد بن طلال کی اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ با اعتماد اور پُر مسرت نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں ولی عہد محمد بن سلمان کے مخالف شہزادوں اور حکومتی افسران سمیت 600 سے زائد افراد کو کرپشن الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا جس پر شہزادہ خالد بن طلال نے حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔کرپشن الزام میں زیر حراست ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو بڑے پیمانے پر رشوت دیکر آزادی حاصل کرلی ، لیکن ان کی گرفتاری پر تنقید کرنے والے ان کے بھائی خالد بن طلال کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 374411

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374411/شہزادے-خالد-بن-طلال-ایک-سال-کی-جبری-قید-کے-بعد-رہا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com