QR codeQR code

13 آبان در حقیقت امریکہ کی تاریخی شکست کا دن ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا

4 Nov 2018 گھنٹہ 17:46

امریکی جاسوس خانہ ( سفارتخانہ) پر قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران میں امریکی جاسوس خانہ پر قبضہ نہ کیا جاتا تو انقلاب اسلامی 40 سال تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے تہران میں عظیم الشان ریلی سے خطاب میں امریکی جاسوس خانہ ( سفارتخانہ) پر قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران میں امریکی جاسوس خانہ پر قبضہ نہ کیا جاتا تو انقلاب اسلامی 40 سال تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے تہران میں 13 آبان کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی سے خطاب میں امریکی جاسوس خانہ ( سفارتخانہ) پر قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران میں امریکی جاسوس خانہ پر قبضہ نہ کیا جاتا تو انقلاب اسلامی 40 سال تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظيم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ایرانی طلباء ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔ ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج گئيں۔

تہران کی مرکزی ریلی امریکی جاسوسی اڈے پر منعقد ہوئی اس ریلی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے خطاب میں کہا کہ اگر تہران میں امریکی سفارتخانہ اور جاسوس خانہ باقی رہتا تو انقلاب اسلامی آج 40 سال تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بعض حکام اس وقت بھی اس عمل کے خلاف تھے لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی سمیت بعض دیگر حکام نے اس عمل کی مکمل حمایت کی۔ انھوں نے کہا کہ اس دور میں عارضی لیبرل حکومت نے بھی انقلاب اسلامی کو منحرف کرنے کی بڑی کوشش کی ۔ 13 آبان در حقیقت امریکہ کی تاریخی شکست اور اس کی کھوکھلی طاقت کے ٹوٹنے کا دن ہے۔ جنرل جعفری نے کہا کہ 13 آبان کے دن کو حضرت امام رضوان اللہ تعالی نے دوسرے انقلاب سے تعبیر کیا ہے یہ دن در حقیقت انقلاب اسلامی کی امریکی طاغوت پر فتح کا دن ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ امریکی فوج پر ایرانی فوج کا خوف  ہراس طاری ہے امریکی فوجی کمانڈروں کو ایرانی فوج  کے ساتھ لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ ہماری فوج کے پختہ عزم و ایمان سے خوفزدہ ہیں ہم نے بارہا امریکی اور برطانوی فوجیوں کو خلیج فارس میں گرفتار کرکے آزاد کیا ہے ہم نے ان پر ثابت کردیا ہے کہ ہم اپنے ملک کی کسی ریڈ لائن کو عبور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے 


خبر کا کوڈ: 374396

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374396/13-آبان-حقیقت-امریکہ-کی-تاریخی-شکست-کا-دن-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com