تاریخ شائع کریں2018 4 November گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 374386

انسانی حقوق کے مطالبے پر شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا

جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو عمر قید کا حکم سنایا ہے۔
جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو بحرین میں سیکورٹی فورس نے دو ہزار چودہ میں حراست میں لے لیا تھا اور پھر جولائی دو ہزار پندرہ میں ان کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی اور پھر سزا کے خلاف اپیل دائر کئے جانے پر ان کی قید کی سزا بڑھا کر نو ماہ کر دی گئی اور اب ان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
انسانی حقوق کے مطالبے پر شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا
بحرین کی ایک عدالت نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو عمر قید کا حکم سنایا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور بحرین کی پارلمینٹ میں جمعیت الوفاق کے دو سابق اراکین کے خلاف اپیل کورٹ نے اتوار کے روز کیس کی سماعت کی اور شیخ علی سلمان کے ساتھ ساتھ ان دونوں سابق پارلیمانی اراکین کے خلاف بھی عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

بحرین کی اس عدالت نے تینوں افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ کوئی ثبوت یا گواہ تک پیش نہیں کیا گیا۔

جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو بحرین میں سیکورٹی فورس نے دو ہزار چودہ میں حراست میں لے لیا تھا اور پھر جولائی دو ہزار پندرہ میں ان کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی اور پھر سزا کے خلاف اپیل دائر کئے جانے پر ان کی قید کی سزا بڑھا کر نو ماہ کر دی گئی اور اب ان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت مخالفین کو طاقت کے بل پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaaynei49n0e1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ