تاریخ شائع کریں2018 4 November گھنٹہ 13:13
خبر کا کوڈ : 374275

سعودی صحافی کے قتل پر مغربی ممالک کی منافقت طاہر ہوگئی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان غیاث الجندی نے کہا
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس نے آل سعود حکومت کے بارے میں مغرب کی منافقت کو برملا کردیا ہے۔
سعودی صحافی کے قتل پر مغربی ممالک کی منافقت طاہر ہوگئی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس نے آل سعود حکومت کے بارے میں مغرب کی منافقت کو برملا کردیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان غیاث الجندی نے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ دنیا میں بہت سے لوگ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات  اور خاص طور پر محمد بن سلمان کی موجودگی میں انسانی حقوق کو جس طرح سے پامال کیا جارہا ہے اس سے آگاہ ہیں لیکن ریاض کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدوں اور سرمایہ کاری کی وجہ سے ان مسائل پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان نے کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل نے اس نفاق آمیز سکوت کے خفیہ پہلوؤں کو اجاگرکردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا اور یورپی ملکوں کے لئے سخت آزمائش ہے کیونکہ یہ بہیمانہ قتل کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر خاموشی اختیار کی جائے۔
https://taghribnews.com/vdchqknxm23nqid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ