QR codeQR code

وحدت کانفرنس صہیونیسم کی شناخت میں اہم کردار ادا کررہی ہے

ایران میں اہلسنت کے امام جماعت کے سربراہ " آخوند عبد الرزاق " نے کہا

3 Nov 2018 گھنٹہ 20:40

وحدت کانفرنس کے فوائد میں سے ایک صہیونیسم کی شناخت اور اس کے ناپاک عزائم کو مسلم ممالک کے لیے آشکار کرنا ہے اور اسلام کے مشترک دشمن سے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔


وحدت کانفرنس صہیونیسم کی شناخت میں اہم کردار ادا کررہی ہے

ایران میں اہلسنت کے امام جماعت کے سربراہ " آخوند عبد الرزاق " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو میں وحدت کانفرنس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا « إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَ أَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ»   "یہ تمہاری امت، امت واحد ہے اور میں تم سب کا پروردگار یکتا ہوں پس تم سب میری عبادت کرو" قرآن کریم کی آیت کی جانب اشارہ کیا امت  اسلامی میں وحدت ایجاد کرنا بزرگ ترین عبادت ہے۔

انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ کی یہ سنت یہی تھی اور آپ نے فرمایا تھا " کسی عربی کو عجمی پر کسی گورے کو کالے پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے مگر تقوا اللہ کے نزدیک بلند ترین معیار ہے۔

انہوں نے کہ ہر سال رسول اکرم ﷺ کی  ولادت کے موقع پر تمام دنیا سے شیعہ اور سنی علماء کو دعوت دی جاتی ہے تاکہ اسلام کی اساسی ثقافت کو فروغ دیا جائے اور علماء مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو اجاگر کرسکے۔

انہوں نے آخر میں کہا وحدت کانفرنس کے فوائد میں سے ایک صہیونیسم کی شناخت اور اس کے ناپاک عزائم کو مسلم ممالک کے لیے آشکار کرنا ہے اور اسلام کے مشترک دشمن سے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 374116

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/374116/وحدت-کانفرنس-صہیونیسم-کی-شناخت-میں-اہم-کردار-ادا-کررہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com