تاریخ شائع کریں2018 3 November گھنٹہ 19:59
خبر کا کوڈ : 374110

ایران کی جانب سے کوثر جنگی طیاروں کی پروڈکشن لائن کا آغاز

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی ے کہا
ملکی سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کی دن رات محنت کے نتیجے میں ایران نے فورتھ جنریشن اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کوثر جنگی طیارے کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے
ایران کی جانب سے کوثر جنگی طیاروں کی پروڈکشن لائن کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلی بار ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے جنگی طیارے کوثر کی پروڈکشن لائن کا آغاز کردیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کی موجودگی میں ہفتہ کے روز کوثر نامی جنگی طیارے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا گیا۔ملکی سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کی دن رات محنت کے نتیجے میں ایران نے فورتھ جنریشن اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کوثر جنگی طیارے کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔یہ طیارہ ڈبل اور سنگل دونوں کاکپٹ کے ساتھ تیار کیا جاسکتا ہے اورمستقبل قریب میں فضائی جنگ کی تربیت کے لیے بھی اسے استعمال میں لایا جاسکتاہے۔اس طیارے میں ڈیجیٹل ملٹری دیٹا نیٹ ورک، ملٹی پرپز ڈیجیٹل مائینٹرز، بیلسٹک کیلکیولیشن کمپپوٹر اور اسمارٹ موبائل میپنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔یہ طیارہ اپنے جدید ترین سسٹم کی بدولت فضائی جنگ میں دشمن کے اہداف کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ہیڈاپ ڈسپلے کی بدولت یہ اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyjdmxw6deya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ