تاریخ شائع کریں2018 3 November گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 373999

صدر اشرف غنی ایک بار پھر انتخابات میں شمولیت کے لیے آمادہ

آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر امیدوار ہوں گے۔
افغان صدر اشرف غنی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ بحیثیت صدارتی امیدوار حصہ لیں گے تاکہ وہ اپنے پروگرام کو مکمل کرسکیں
صدر اشرف غنی ایک بار پھر انتخابات میں شمولیت کے لیے آمادہ
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر امیدوار ہوں گے۔

افغان صدر اشرف غنی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ بحیثیت صدارتی امیدوار حصہ لیں گے تاکہ وہ اپنے پروگرام کو مکمل کرسکیں - ان کا کہنا تھا کہ ان کے پروگراموں اور کاموں میں طالبان کے ساتھ صلح معاہدے تک پہنچنا بھی شامل ہے  - اشرف غنی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لئے طالبان کو چاہئے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں - افغان صدر نے کہا کہ طالبان صرف اسی صورت میں جنگ کے خاتمے میں مدد دے سکتے ہیں جب وہ حکومت کے ساتھ براہ راست صلح مذاکرات کریں گے- انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ میں اب تک دسیوں ہزار عام شہری مارے جاچکے ہیں - افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات بیس اپریل دوہزار انیس کو ہوں گے - اگرچہ افغانستان میں صدارتی الیکشن کو ابھی چھے مہینے باقی ہیں لیکن افغانستان کی مختلف اہم سیاسی شخصیات نے اس سلسلے میں ایک دوسرے سے صلاح و مشورے شروع کردئے ہیں -
https://taghribnews.com/vdcjhtethuqeahz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ