تاریخ شائع کریں2018 3 November گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 373989

ترکی کے شہر انطالیہ میں وزرائے خارجہ کا اجلاس کا انعقاد

ترکی میں ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز آج صبح ہو گیا۔
ترکی کی میزبانی میں ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کا اجلاس ہفتہ کے روز ترکی کے شہر انطالیہ میں شروع ہوا جس میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی شریک ہیں۔
ترکی کے شہر انطالیہ میں وزرائے خارجہ کا اجلاس کا انعقاد
ترکی میں ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز آج صبح ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ترکی کی میزبانی میں ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کا اجلاس ہفتہ کے روز ترکی کے شہر انطالیہ میں شروع ہوا جس میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی شریک ہیں۔

افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے ڈی ایٹ کے سالانہ روڈ میپ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک نے مشترکہ بارٹر چیمبر کی تشکیل کو منظور کرلیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ترکی نے ایران، روس، چین اور یوکرائن کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کے عمل کا آغاز کردیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں اس حکمت عملی کے ذریعے نئے اقتصادی مسائل کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی اس اجلاس سے خطاب کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقتصادی تعاون کے لئے بنائی جانے والی ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم میں ایران سمیت پاکستان، ترکی، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا اور نائجیریا شامل ہیں.

ڈی ایٹ دراصل ترقی پذیر مسلم ممالک کا ایک اتحاد ہے جو 15جون 1997ء کو سابق ترک وزیراعظم نجم الدین اربکان کی تجویز سے معرض وجود میں آیا.
https://taghribnews.com/vdcivpap3t1ay32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ