تاریخ شائع کریں2018 2 November گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 373744

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات میں تبادلہ خیال

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا
پاکستانی وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات میں تبادلہ خیال
پاکستانی وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں جہاں اس  نے چینی صدر شی جن پنگ  کے ساتھ  ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وفد  کے دیگر ارکان کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے چین کے گریٹ ہال میں ملاقات کی،  جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے امور پر بھی بات ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان گزشتہ رات چینی قیادت کی دعوت پر اپنے چین کے پہلے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرریلوے شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق داؤد اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchkxnxk23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ