QR codeQR code

ڈنمارک میں ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا

حملے کے دعوے کے بعد ناروے نے بھی وزارت خارجہ میں ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

2 Nov 2018 گھنٹہ 16:29

ناروے کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں حملے کے منصوبہ کے بارے میں ناروے نے بھی اپنی تشویش سے ایرانی سفیر محمد حسین حبیب اللہ زادہ کو آگاہ کردیا ہے۔


ڈنمارک میں حملے کے دعوے کے بعد ناروے نے بھی وزارت خارجہ میں ایرانی سفیر کو طلب کرلیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک میں حملے کے منصوبہ اور دعوے  کے  بعد ناروے نے بھی وزارت خارجہ میں ایرانی سفیر کو طلب کرلیا ۔ ناروے کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں حملے کے منصوبہ کے بارے میں ناروے نے بھی اپنی تشویش سے  ایرانی سفیر محمد حسین حبیب اللہ زادہ کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی پولیس نے ثبوت پیش کئے بغیر ایک فرد کے حملے کو ایران سے منسوب کردیا اور اس کے بعد ڈنمارک نے ایران میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لئے واپس بلا لیا۔ ایران نے ڈنمارک میں حملے کے واقعہ کو ایران کے خلاف سوچی سمجھی سازش قراردیکر رد کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 373742

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373742/ڈنمارک-میں-ایرانی-سفیر-کو-وزارت-خارجہ-طلب-کرلیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com