QR codeQR code

امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کو گولی ماردی جائے

وسط مدتی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا

2 Nov 2018 گھنٹہ 14:52

میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا تو انہیں براہ راست گولی ماردی جائے گی۔


امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ سرحدی فورسز پر پتھراؤ کرنے والے پناہ گزینوں کو گولی ماردی جائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب  کرتے ہوئےکہا کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا تو انہیں براہ راست گولی ماردی جائے گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پناہ گزین امریکی امیگریشن قانون اور نظام میں موجود سقم کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں اس لیے وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو ایسے ایگزیکیٹو آرڈر کی تیاری کا حکم دیا ہے جس سے قانونی سقم کو دور کرکے پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کو محدود اور امریکا میں داخلے کو مشکل بنادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر اس تنازع کو ہوا دے رہے ہیں جس سے امریکی قوم پرستوں کی ہمدردی و حمایت حاصل کی جائے جبکہ ان کی تقاریر سے امریکا میں تعصب اور نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ کی متنازعہ اور نفرت آمیز تقاریر سے متاثر ایک شخص نے امریکی صدر بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن سمیت صدرٹرمپ کے مخالفین کو پارسل بم بھیجے تھے۔


خبر کا کوڈ: 373716

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373716/امریکا-میں-داخل-ہونے-والے-پناہ-گزینوں-کو-گولی-ماردی-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com