QR codeQR code

خاشقجی قتل کے خلاف عالمی صحافی تنظیم کا احتجاج

ایفل ٹاور کے سامنے صحافیوں کی عالمی تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

2 Nov 2018 گھنٹہ 14:39

خاشقجی سمیت تمام صحافیوں کے قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایفل ٹاور کے سامنے صحافیوں کی عالمی تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


خاشقجی سمیت تمام صحافیوں کے قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایفل ٹاور کے سامنے صحافیوں کی عالمی تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایفل ٹاور پر ہونے والے مظاہرے کے دوران ایفل ٹاور کی لائٹیں بجھادی گئیں اورعالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سعودی عرب پر دباو ڈالے تا کہ صحافیوں سے انصاف کیا جائے اس موقع پرعالمی تنظیم کے سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے مکمل حقائق سامنے لائے جائیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ چند ہفتے بعد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف اتنے شواہد ہوں گے کہ امریکا پابندیاں عائد کرے گا۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا ۔


خبر کا کوڈ: 373705

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373705/خاشقجی-قتل-کے-خلاف-عالمی-صحافی-تنظیم-کا-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com