QR codeQR code

داعش امریکا کی حمایت سے دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے

روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے

2 Nov 2018 گھنٹہ 14:32

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں کشیدگی اور بحران کا اصل ذمہ دار امریکا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش امریکا کی حمایت سے اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔


روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں کشیدگی اور بحران کا اصل ذمہ دار امریکا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش امریکا کی حمایت سے اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

رشاٹو ڈے نے خبر دی ہے کہ روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں جاری ہیں جو امریکی فوج کے کنٹرول میں ہیں-

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں امریکا کے زیر کنٹرول علاقے دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے تیزی کے ساتھ بحرانی ہو رہے ہیں-

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے زیرکنٹرول علاقوں خاص طور پر رقہ میں صورت حال تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے-

روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجرجنرل ایگور کوناشنکوف نے بھی کہا ہے کہ داعش، امریکا کی مدد سے اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے-

امریکا اور علاقے میں اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے شام میں بحران دو ہزار گیارہ میں پیدا کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں کرنا تھا لیکن شامی عوام، حکومت اور فوج کی استقامت سے اس سازش اور بحران پر قابو پا لیا گیا-


خبر کا کوڈ: 373701

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373701/داعش-امریکا-کی-حمایت-سے-دہشت-گردی-جاری-رکھے-ہوئے-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com