تاریخ شائع کریں2018 1 November گھنٹہ 18:38
خبر کا کوڈ : 373569

سعودی عرب صحافی کی لاش کے متعلق درست اطلاع فراہم کرے

ترکی کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے کہا ہے
ترکی کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بارے میں ترکی کو بتائے کہ ان کی لاش کہاں ہے۔
سعودی عرب صحافی کی لاش کے متعلق درست اطلاع فراہم کرے
ترکی کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بارے میں ترکی کو بتائے کہ ان کی لاش کہاں ہے۔

ترکی کے اٹارنی جنرل کے اس تازہ بیان کے بعد کہ دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد جمال خاشقجی کو گلا گھونٹ کر قتل  اور اس کے بعد ان کے سر اور جسم کو الگ کر دیا گیا تھا، ترکی کی حکمراں جماعت انصاف اور ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چلیک نے کہا ہے کہ انقرہ  کی حکومت، خاشقجی  قتل کے معاملے میں کسی کو بھی پردہ پوشی کی اجازت نہیں دے گی-

ترکی کی حکمراں جماعت کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ اس کیس میں مقامی افراد کے ملوث ہونے کا اپنا دعوی بھی ثابت کرے-

ترکی کے اٹارنی جنرل نے خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ سعودی صحافی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے اور اس کو غائب کر دیا گیا-

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قتل کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے ترک پولیس کی کوششوں کے باوجود اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے- 
https://taghribnews.com/vdcce1q1o2bqmp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ