تاریخ شائع کریں2018 1 November گھنٹہ 17:38
خبر کا کوڈ : 373567

نیٹو کی فوجی حکمت عملی افغانستان میں ناکام کا شکار

افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر اسکاٹ میلر نے اعتراف کیا ہے
افغانستان کا فوجی راہ حل نہیں ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس ملک کے مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے
نیٹو کی فوجی حکمت عملی افغانستان میں ناکام کا شکار
افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر اسکاٹ میلر نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی طریقہ ناکام ثابت ہوا ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے امریکی ٹی وی، این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا فوجی راہ حل نہیں ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس ملک کے مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ میلر نے کہا کہ طالبان بھی جنگ جاری رکھ کر کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔اس وقت افغانستان میں انّیس ہزار غیر ملکی فوجی تعینات ہیں جن میں سولہ ہزار سے زائد امریکی فوجی شامل ہیں۔بیشتر افغان حکام اور عوام  کا بھی، یہی کہنا ہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کا اب تک کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے جبکہ افغانستان کی بنیادی تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور عام شہریوں کا بہیمانہ قتل عام ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaiene049n0m1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ