تاریخ شائع کریں2018 1 November گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 373540

ترکی پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر خاشقجی کے قتل کی تفصیل جاری کردی

سفارتخانے میں گلا گھونٹنے کے بعد صحافی کے سر کو دھڑ سے الگ کیا گیا۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کو قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی گلا دبا کر مار دیا گیا اور ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔
ترکی پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر خاشقجی کے قتل کی تفصیل جاری کردی
ترکی نے پہلی مرتبہ سرکاری بیان میں کہا کہ سفارتخانے میں گلا گھونٹنے کے بعد صحافی کے سر کو دھڑ سے الگ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کو قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی گلا دبا کر مار دیا گیا اور ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔

استنبول سے جاری بیان میں ترکی کے اعلیٰ پراسیکیوٹر عرفان فدان نے جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طریقہ واردات سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان نے انہیں منصوبہ بندی کے تحت مارا ہے ۔

سعودی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور پبلک پراسیکیوٹر سعود ال مجیب نے گزشتہ روز ترک پراسیکیوٹر عرفان فدان کے ساتھ 45 منٹ طویل ملاقات کی تھی جس میں سعودی صحافی کے قتل کے انداز کو پہلی بار باقاعدہ بیان کیا گیا ۔

میٹنگ میں کہا گیا کہ ابھی بھی تحقیق میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاشقجی کی لاش کو کہاں ٹھکانے لگایا گیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی یمن میں کیمیائی حملوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے تھے۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcbafbfgrhbzsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ