تاریخ شائع کریں2018 31 October گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 373380

یمن جنگ میں شریک تمام فریقین جنگ بندی کا اعلان کریں

جنگ میں شریک تمام فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے
امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔
یمن جنگ میں شریک تمام فریقین جنگ بندی کا اعلان کریں
امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔

واشنگٹن میں موجود امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ سیزفائر مذاکرات 30 دن کے اندر شروع کرنےکی ضرورت ہے اور ہمیں امن کوششوں کی جانب بڑھنا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ، سعودی عرب اور سعودی اتحاد سے یمن میں حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ ماہ اقوام متحدہ کے تحت بات چیت شروع کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ ایسے میں کیا ہے کہ اس غریب ملک پر  سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو کئی سال تک جارحیت کرنے اور یمنی عوام کا خون بہانے کے باوجود کسی بھی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی اس لئے اب امریکہ جنگ  بندی کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjs0szyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ