تاریخ شائع کریں2018 31 October گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 373375

یمنی فورسز کا منہ توڑ جواب سعودی افواج کو بھاری نقصان

عوامی رضاکار فورس نے بھی جنوبی سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔ سعودی عرب کی اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی جنوبی سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یمنی فورسز کا منہ توڑ جواب سعودی افواج کو بھاری نقصان
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔ سعودی عرب کی اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی جنوبی سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے صعدہ کے شہر کہلان پر منگل کی رات چار بار بمباری کی۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے صعدہ کے علاقے الظاہر کو دو بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔ بعض ذرائع‏ نے اس علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جانے کی رپورٹ دی ہے۔

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی یمن کے مغربی ساحل پر واقع التحیتا کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانون کو نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک ہو گئے۔

المسیرہ ٹی وکی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کا یہ فوجی ٹھکانہ بالکل تباہ ہو گیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے منگل کو جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں فوجی ٹھکانے کو بدر ایک میزائل سے بھی حملے کا نشانہ بنایا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں سعودی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوجی کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے مختلف جنوبی علاقوں میں قائم سعودی فوجی ٹھکانوں پر تابڑتوڑ میزائل حملے کر رہی ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqxnxm23nqxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ