QR codeQR code

افغان صوبے فراہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ 20 ہلاک

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے

31 Oct 2018 گھنٹہ 15:35

افغانستان کے صوبے فراہ کے ضلعے انار درہ کے پہاڑی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔


افغانستان کے صوبے فراہ کے ضلعے انار درہ کے پہاڑی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کر دی۔

عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دو ہیلی کاپٹر ایک ساتھ سفر کر رہے تھے جس میں سے ایک گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں بیس افراد سوار تھے جن میں فراہ کی صوبائی کونسل کے اراکین اور ملٹری حکام موجود تھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے  میں ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔
اگرچہ موسم کی خرابی کو فضائی سانحے کی ابتدائی وجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم طالبان کے درمیان یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹروں کو طالبان عناصر نے مار گرایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 373368

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373368/افغان-صوبے-فراہ-میں-فوجی-ہیلی-کاپٹر-گرکر-تباہ-20-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com