تاریخ شائع کریں2018 31 October گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 373367

شام کے شہر ہجین میں امریکی اتحاد کا فاسفورس بموں سے حملہ

نہاد بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر ہجین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا
امریکہ کی زیرکمان نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر ہجین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
شام کے شہر ہجین میں امریکی اتحاد کا فاسفورس بموں سے حملہ
دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی زیرکمان نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر ہجین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
امریکہ کی زیرکمان نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے شام کے شہر ہجین پر ایسی حالت میں فاسفورس بم برسائے گئے ہیں کہ اس سے قبل تیرہ اکتوبر کو بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ہجین پر ایسی ہی بمباری کی تھی۔
اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مراسلوں میں امریکی اتحاد کی جانب سے شامی شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے ہتھیاروں کا استعمال نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ شامی عوام کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یہ اتحاد، شامی حکومت کی مرضی کے خلاف اور اقوام متحدہ کے دائرے سے ہٹ کر قائم کیا ہے جو اب تک صرف دہشت گردوں کی حمایت میں ہی شامی عوام پر حملے کرتا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqpapyt1ayp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ