تاریخ شائع کریں2018 30 October گھنٹہ 22:32
خبر کا کوڈ : 373121

ایران کا طیارہ حادثے پر انڈونیشیا سے اظہار ہمدردی

صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کے نام تعزیتی پیغام میں انڈونیشیا کے مسافربردار طیارے کےگر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہار کی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا میں ہوائی جہاز کے سانحہ پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے
ایران کا طیارہ حادثے پر انڈونیشیا سے اظہار ہمدردی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا میں ہوائی جہاز کے سانحہ پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے  انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کے نام تعزیتی پیغام میں انڈونیشیا کے مسافربردار طیارے  کےگر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اس ملک کی حکومت عوام اور حادثے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ بہرام قاسمی نے بھی انڈونیشیا کے مسافربردار طیارے  کےگر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام بالخصوص طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن کا طیارہ جی ٹی 610 کل بروز پیر، سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشیا کے نجی طیارے کے 189 افراد کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، 6 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور ریسکیو حکام کسی بھی مسافر کے زندہ مل جانے سے ناامید ہوگئے ہیں۔ امدادی کام تاحال جاری ہے۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے، طیارے کے بلیک باکسز، کاک پٹ ریکارڈر اور ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxw9wqak9uq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ