QR codeQR code

بنگلا دیش مین بی این پی کا دھرنے اور مظاہرے کرنے کا اعلان

سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

30 Oct 2018 گھنٹہ 22:23

بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پیر کو بی این پی نیا پلٹن کے مرکزی دفترمیں منعقد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے و مظاہرے کا پروگرام تمام اضلاع، شہروں اور میٹروپولیٹن شہر میں کیا جائے گا۔


بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی سزا کے خلاف بی این پی نے ملک گیر دھرنا دینے اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اپنی صدر اور ملک کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سات سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف آج منگل کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پیر کو بی این پی نیا پلٹن کے مرکزی دفترمیں منعقد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے و مظاہرے کا پروگرام تمام اضلاع، شہروں اور میٹروپولیٹن شہر میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی صدر اور بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ایک مقامی عدالت نے کل بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سات سال قید کی سزاسنائی ہے اور 10لاکھ ٹاکا کا جرمانہ عائد کیاہے۔ جرمانہ ادانہ کرنے پر چھ ماہ کی اضافی سزاکاٹنی ہوگی۔
سابق وزیراعظم بدعنوانی کے ایک دیگر معاملہ میں اولڈ سنٹرل جیل میں پانچ سال کی بامشقت سزا کاٹ رہی ہیں ۔

 محترمہ خالدہ ضیا کو سرخیوں میں رہنے والے ضیا چیرٹیبل ٹرسٹ گھپلہ میں یہ سزاسنائی گئی ہے ۔


خبر کا کوڈ: 373119

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/373119/بنگلا-دیش-مین-بی-این-پی-کا-دھرنے-اور-مظاہرے-کرنے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com