تاریخ شائع کریں۸ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۲:۱۳
خبر کا کوڈ : 373117

عراق میں سازشوں کو مسلمانوں نے ناکام بنا دیا

آیت اللہ محسن اراکی کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات
عراق کے سنی مسلمانوں کی آبادی کے شمالی و مغربی علاقوں پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے بعد انھوں نے عراق کے شیعہ مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ اہلسنت مسلمانوں کا بھرپور دفاع کریں اور بے گھر ہونے والے سنی مسلمانوں کو اپنے گھروں میں پناہ دیں
عراق میں سازشوں کو مسلمانوں نے ناکام بنا دیا
عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں انھوں نے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی سے عراق کے اہلسنت مسلمانوں کی حفاظت کئے جانے کی سفارش کی تھی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے نجف اشرف میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے سنی مسلمانوں کی آبادی کے شمالی و مغربی علاقوں پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے بعد انھوں نے عراق کے شیعہ مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ اہلسنت مسلمانوں کا بھرپور دفاع کریں اور بے گھر ہونے والے سنی مسلمانوں کو اپنے گھروں میں پناہ دیں۔

 آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا کہ عراق میں شیعہ و سنی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی بہت سازشیں کی گئیں تاہم ان سازشوں کو عراقی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی  کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے جو اربعین کے عظیم الشال ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق گئے ہوئے ہیں، نجف اشرف میں عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی۔

قابل ذکر ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے جب عراق کے ایک تہائی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا تو عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے فتوے میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی تشکیل دیئے جانے کی سفارش کی تھی جس نے دہشت گردوں کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس