تاریخ شائع کریں۸ آبان ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۲:۰۰
خبر کا کوڈ : 373115

آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے ابتر نتائج برآمد ہوں گے

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ یورپی ملکوں میں کم دوری تک مار کرنے والے ایٹمی میزائ‏ل کی تنصیب کے نتائج کو درک کرے
آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے ابتر نتائج برآمد ہوں گے
روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے سے یورپ کے لئے ابتر نتائج برآمد ہوں گے۔

انھوں نے پیر کی رات یونان کے اپنے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو اور یورپی یونین کے دائرے میں آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے کے بارے میں مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ یورپی ملکوں میں کم دوری تک مار کرنے والے ایٹمی میزائ‏ل کی تنصیب کے نتائج کو درک کرے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بیس اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن آئی این ایف معاہدے سے باہر نکلنے کے لئے آمادہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ سنہ انّیس سو ستاسی میں امریکہ اور سابق یوویت یونین کے اس وقت کے سربراہوں کے درمیان طے پایا تھا جس کا ایک مقصد سرد جنگ کا خاتمہ کرنا تھا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس