تاریخ شائع کریں2018 15 October گھنٹہ 17:59
خبر کا کوڈ : 368668

افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپ، 18 ہلاک

طالبان، سرکاری فوج اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔
طالبان نے صوبہ فرح کے ضلع پشتا رد میں 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ جنگجوؤں نے فوج کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپ، 18 ہلاک
افغانستان میں طالبان، سرکاری فوج اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18 افغان فوجی جاں بحق، 15 اغوا جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان نے صوبہ فرح کے ضلع پشتا رد میں 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ جنگجوؤں نے فوج کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں کئی طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زابل صوبے کے ضلع میزان کا پولیس چیف بھی شامل ہے۔

ادھر افغان طالبان کے حکام نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا پر بات چیت کرنے پررضا مند ہوگیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں طالبان کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات میں امریکا نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg379w7ak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ