تاریخ شائع کریں2018 13 October گھنٹہ 22:07
خبر کا کوڈ : 368090

دہشت گردی پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن گئے ہے

ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا
ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔
دہشت گردی پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن گئے ہے
ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کی راہ میں دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے عالمی سطح پر پھیلنے کے مدنظر حکومتوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا چاہئے۔

افغانستان میں جاری امن کے عمل کے تناظر میں محترمہ سوراج نے کہا ہندوستان، افغانستان کے امن کے عمل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے اور اسی امن عمل کے ذریعے افغانستان پرامن، محفوظ، مستحکم اور اقتصادی طور پر مضبوط ملک کے طور پر اپنے آپ کو قائم کرسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf1cdmxw6dvxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ