QR codeQR code

دہشت گردی پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن گئے ہے

ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا

13 Oct 2018 گھنٹہ 22:07

ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔


ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے رکن ممالک کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کی راہ میں دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے عالمی سطح پر پھیلنے کے مدنظر حکومتوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا چاہئے۔

افغانستان میں جاری امن کے عمل کے تناظر میں محترمہ سوراج نے کہا ہندوستان، افغانستان کے امن کے عمل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے اور اسی امن عمل کے ذریعے افغانستان پرامن، محفوظ، مستحکم اور اقتصادی طور پر مضبوط ملک کے طور پر اپنے آپ کو قائم کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 368090

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/368090/دہشت-گردی-پوری-دنیا-کے-امن-لئے-خطرہ-بن-گئے-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com