QR codeQR code

امریکی اتحاد نے شام میں فاسفورس بموں سے حملہ کردیا

شام میں دیرالزور کے علاقے ہجین پر وائٹ فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔

13 Oct 2018 گھنٹہ 21:54

امریکہ کی زیرکمان قائم نام نہاد بین الاقوامی اتحاد نے شام میں دیرالزور کے علاقے ہجین پر وائٹ فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔


امریکہ کی زیرکمان قائم نام نہاد بین الاقوامی اتحاد نے شام میں دیرالزور کے علاقے ہجین پر وائٹ فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر بھی ایسی تصاویر دکھائی گئی ہیں جن سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ہجین پر وائٹ فاسفورس بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ آٹھ ستمبرکو امریکہ کے دو جنگی طیاروں نے ہجین پر کئی بار فاسفورس بموں سے حملہ کیا تھا۔

امریکہ کی سرکردگی میں قائم بین الاقوامی اتحاد نے اس سے قبل شہر رقہ پر اس قسم کی بمباری کا اعتراف کیا تھا۔ شہر رقہ پر فاسفورس بموں اور دیگر ممنوعہ ہتھیاروں سے کئے جانے والے حملے میں دسیوں شامی شہری شہید و زخمی اور رہائشی مکانات تباہ ہو گئے تھے۔

امریکہ کی جانب سے عراق و شام میں بارہا عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 368087

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/368087/امریکی-اتحاد-نے-شام-میں-فاسفورس-بموں-سے-حملہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com