QR codeQR code

سعودی عرب داعش کو شام سے افغانستان منتقل کر رہا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں ایران کے نمائندے محمد حسین غنی ای نے کہا

13 Oct 2018 گھنٹہ 15:47

سعودی عرب ایک قاتل شاہی حکومت ہے اور حتی صحافی بھی اب سعودی حکومت کی دہشت گردی سے محفوط نہیں ہیں اور امریکہ بھی داعش کے تکفیری دہشت گردوں کو اب شام سے افغانستان منتقل کر رہا ہے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے اجلاس میں ایران کے نمائندے نے امریکی اور سعودی ہم منصوبوں سے سفارتی بحث و مباحثے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب ایک قاتل شاہی حکومت ہے اور حتی صحافی بھی اب سعودی حکومت کی دہشت گردی سے محفوط نہیں ہیں اور امریکہ بھی داعش کے تکفیری دہشت گردوں کو اب شام سے افغانستان منتقل کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں ایران کے نمائندے محمد حسین غنی ای نے جنرل اسمبلی کے تہتر ویں اجلاس میں سیکورٹی اور تخفیف اسلحہ کمیٹی کی نشست میں سعودی  نمائندے کے ایران مخالف بیان کے جواب میں جس میں اس نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ یمن کو بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے کہا کہ یہ جھوٹے دعوے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے ہیں-

جنرل اسمبلی کی مذکورہ کمیٹی میں ایرانی نمائندے غنی ای نے کہا کہ سعودی عرب سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ملکوں میں شامل ہے-

ان  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب انہی ہتھیاروں سے یمن کے بچوں اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور وہ یمن کے اسکولی بچوں کی بسوں، اسکولوں اور حتی اسپتالوں پر بھی رحم نہیں کرتا اور ان پر بھی وحشیانہ حملے کر کے یمنی بچوں اور عام شہریوں کا قتل عام کرتا رہتا ہے-

جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں ایرانی نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے نام دہشت گردی کے مترداف ہیں- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل علاقے میں سب سے زیادہ دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں-

ایرانی نمائندے نے امریکی نمائندے کے بیان کے جواب میں جس میں اس نے ایران پر دہشت گردی کی حمایت اور یمن کو میزائل فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا، کہا کہ ایران مخالف امریکی نمائندے کا بیان بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ ایران علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے اور وہ علاقے کے ملکوں کو بھی دعوت دیتا ہے کہ وہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے آپس میں تعاون کریں-

ایرانی نمائندے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسے وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے جب امریکا اور بعض دیگر ممالک دہشت گردوں کی مالی مدد کر کے انہیں شام سے افغانستان منتقل کر رہے ہیں-


خبر کا کوڈ: 367983

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367983/سعودی-عرب-داعش-کو-شام-سے-افغانستان-منتقل-کر-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com