تاریخ شائع کریں2018 13 October گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 367980

ایران اور اسلامی انقلاب کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا
یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایران کمزور ہوا ہے، تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔
ایران اور اسلامی انقلاب کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شام و عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد مزاحمتی محاذ مزید طاقتور ہوا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایران کمزور ہوا ہے، تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے۔
میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے نتیجے میں ایران اور اسلامی انقلاب کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ایران آج بارہ منٹ سے بھی پہلے اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا " ٹرمپ کے بقول اگر ان کے اقتدار میں آنے سے پہلے ایران 12 منٹ میں اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا تھا تو اب یہ مدت مزید کم ہوگئی ہے۔"
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی سلامتی کو خطرہ  محسوس ہوا تو ہم اپنی سرحدوں سے باہر بھی ان خطرات کا جواب دینے میں ذرہ برابر دیر نہیں کریں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے نتیجے میں ایران خودکفیل اور ہماری اندرونی یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے۔
 میجر جنرل محمد علی جعفری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل کی نابودی کا وقت قریب آگیا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔
https://taghribnews.com/vdcc4mq1x2bqeo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ