تاریخ شائع کریں۲۰ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۰:۳۵
خبر کا کوڈ : 367705

سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاکستانی فوج کے3 اہلکار ہلاک

ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاکستانی فوج کے3 اہلکار ہلاک
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپوٹوں میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں روزمرہ کی گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران اس علاقے میں کیے جانے والے فوجی آپریشن کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن اب بھی شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری ہے۔
واضح رہے کہ طالبان، جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ، لشکرجھنگوی اور دوسرے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس