تاریخ شائع کریں2018 12 October گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 367677

سعودی اتحاد کی وحشی گری کی ایک اور مثال، ہسپتال پر بمباری

اسپتال کو مریضوں اور عملے کے افراد سمیت تباہ کر دیا۔
سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں اور بحرینی جہازوں نے فضا اور سمندر سے مذکورہ اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مذکورہ استپال مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
سعودی اتحاد کی وحشی گری کی ایک اور مثال، ہسپتال پر بمباری
سعودی فوجی اتحاد نے بمباری اور گولہ باری کر کے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ شہر کے الدریہمی کے ایک اسپتال کو مریضوں اور عملے کے افراد سمیت تباہ کر دیا۔

یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں اور بحرینی جہازوں نے فضا اور سمندر سے مذکورہ اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مذکورہ استپال مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کا فوری طور پر اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے کیونکہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی، امدادی کارکنوں اور ایمبولنسوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے سے روکنے کے لیے مسلسل حملے کر رہے ہیں۔
سعودی حکومت کے قائم کردہ فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دو اگست کو بھی صوبہ الحدیدہ کے الثورہ اسپتال پر بمباری کی تھی جس میں کم سے کم ساٹھ عام شہری شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfeedmew6dvva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ