تاریخ شائع کریں2018 12 October گھنٹہ 15:21
خبر کا کوڈ : 367676

امریکہ میں خوفناک طوفان نے تباہی مچادی

طوفان مائیکل نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ اور چھے افراد ہلاک
امریکہ میں خوفناک سمندری طوفان مائیکل نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ اور چھے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکہ میں خوفناک طوفان نے تباہی مچادی
امریکہ میں خوفناک سمندری طوفان مائیکل نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ اور چھے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خوفناک سمندری طوفان مائیکل جمعرات کی شب امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کا علاقہ پین ہینڈل طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں نے متعدد مکانات گرا دیئے ہیں۔
 طوفان کے سبب کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
امریکی صدر نے ریاست فلوریڈا کے تمام علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
 سولہ ستمبر کو خوفناک طوفان فلورنس نے شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdceff8xpjh8ppi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ