تاریخ شائع کریں2018 12 October گھنٹہ 11:55
خبر کا کوڈ : 367593

ایران کے حق میں ہیگ کی عالمی عدالت کا فیصلہ

بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غلام حسین دہقانی نے کہا
بین الاقوامی عدالت میں امریکا کے مقابلے میں ایران کی فتح کے بعد روم کی اپیل کورٹ نے بھی ایران کے مرکزی بینک کے پانچ ارب ڈالر منجمد کردینے پر مبنی امریکی درخواست کوخارج کردیا ہے
ایران کے حق میں ہیگ کی عالمی عدالت کا فیصلہ
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہیگ کی عالمی عدالت کے فیصلے کوتسلیم نہ کیا تو اس کے لئے بھی ضروری اقدامات اور تدابیر اپنالی گئی ہیں دوسری جانب ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں امریکا کے مقابلے میں ایران کی فتح کے بعد روم کی اپیل کورٹ نے بھی ایران کے مرکزی بینک کے پانچ ارب ڈالر منجمد کردینے پر مبنی امریکی درخواست کوخارج کردیا ہے

قانونی اور بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غلام حسین دہقانی نے ایران کے حق میں ہیگ کی عالمی عدالت کے فیصلے اور انیس سوپچپن کے ایران امریکا معاہدے سے واشنگٹن کے نکل جانے پر مبنی ٹرمپ کی دھمکی کے بارے میں کہا کہ امریکا بہت سے بین الاقوامی معاہدوں منجملہ پیرس معاہدے اور ایٹمی معاہدے سے نکل چکا ہے اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہتا ہے تو وہ مستقبل قریب میں سبھی بین الاقوامی اور علاقائی معاہدوں سے نکل جائےگا -
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف بین الاقوامی اداروں میں اس مسئلے کو اٹھائے گا اور امریکی حکومت کو بھی اس سلسلے میں جواب دہ ہونا پڑےگا - اس درمیان ایران کے ایوان صدر کے شعبہ بین الاقوامی قوانین کے سربراہ محسن محبی نے کہا ہے کہ روم کی اپیل کورٹ نے ایران کے مرکزی بینک کے پانچ ارب ڈالر کو منجمد کرنے کی امریکی درخواست خارج کردی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ اطالوی دارالحکومت روم کی عدالت نے جون دوہزار اٹھارہ میں کچھ امریکیوں کی درخواست اور اٹلی کے داخلی قوانین کی بنیاد پر ایران کے مرکزی بینک کے اثاثے کو عبوری طور پر منجمد کردیا تھا لیکن اب یہ حکم بھی ملغی ہوچکا ہے -

ایران کے ایوان صدر کے شعبہ بین الاقوامی قوانین کے سربراہ محسن محبی نے انیس سوپچپن کے تہران واشنگٹن معاہدے کو توڑنے کے امریکی اقدامات کے خلاف ہیگ کی عدالت میں ایران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بارے میں کہا کہ ایران کے بارے میں امریکا کا یہ الزام کہ تہران دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے ہیگ کی عدالت میں ثابت نہ ہوسکا اور امریکا کے خلاف ایران کو ہیگ کی عدالت میں فتح حاصل ہوئی -
انہوں نے پچھلے دنوں اہواز میں دہشت گردانہ حملے کا ذکرکرتے ہوئے جس میں پچیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے کہا کہ امریکا اپنے اوپر عائد الزامات سے فرار کرنے کے لئے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگارہا ہے -
محسن محبی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی اداروں اور کمپنیوں منجملہ ایران کے مرکزی بینک کے بارے میں امریکا کے اقدامات انیس سوپچپن کے ایران امریکا معاہدے کے خلاف ہیں کہا کہ اس وقت امریکا کے بیرون ملک عدالتی اقدامات نے ایران کو نشانہ بنارکھا ہے-
واضح رہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق اب امریکا اور ایران دونوں کو بالترتیب جمعرات اور جمعے کو تین تین گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے خلاف عائد الزامات کا جواب دیں۔
https://taghribnews.com/vdccomq112bqep8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ