تاریخ شائع کریں2018 12 October گھنٹہ 11:11
خبر کا کوڈ : 367574

شام میں امریکہ اپنی نقل و حرکت پر محتاط رہے

امریکا کی نقل وحرکت اور اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا
شام کے شمالی علاقے میں خاص طورپر دریائے فرات کے مشرقی حصے میں امریکی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سخت خبردار کیا ہے۔
شام میں امریکہ اپنی نقل و حرکت پر محتاط رہے
روس نے شام کے شمالی علاقوں میں امریکا کی نقل وحرکت اور اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے شام کے شمالی علاقے میں خاص طورپر دریائے فرات کے مشرقی حصے میں امریکی نقل وحرکت اور اقدامات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سخت خبردار کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں شام میں دریائے فرات کے مشرق میں امریکی فوج کے ذریعے مستقل فوجی اڈہ قائم کرنےکے اقدامات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈہ قائم کرکے شامی حکومت کے مخالفین کی مدد کررہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ شام کے اس علاقے میں امریکی اقدامات کا مقصد ایک طرح کی الگ حکومت قائم کرنا ہے جو شام کے بنیادی آئین کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اس طرح کے اقدامات سے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں امریکی اقدامات سے مقامی آبادی کا تناسب بھی بگر سکتا ہے جس کی بنا پر غیر کردی اقوام کے درمیان کشیدگی بھی پیدا ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا نے پچھلے چند برسوں کے دوران شام کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر وہاں اپنے حمایت یافتہ گروہوں پر مشتمل ایک الگ حکومت تشکیل دے کر شام کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے جبکہ شامی حکومت نے شام میں امریکا کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قراردے کرشام سے امریکی فوجیوں کے فوری طور پر نکل جانے کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbzzbfarhb0sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ