تاریخ شائع کریں2018 12 October گھنٹہ 11:03
خبر کا کوڈ : 367573

روس بین الاقوامی دہشت گردی کامقابلہ کرے گا

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا
روس کی ایک ترجیح بین الاقوامی دہشت گردی کامقابلہ ہے اور یہ اقدام علاقائی بحرانوں منجملہ شام کے بحران کے حل کے لئے ایک بنیادی اصول کے طور پر انجام پارہا ہے -
روس بین الاقوامی دہشت گردی کامقابلہ کرے گا
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پراقدامات انجام دینے پر زور دیا ہے

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کی ایک ترجیح بین الاقوامی دہشت گردی کامقابلہ ہے اور یہ اقدام علاقائی بحرانوں منجملہ شام کے بحران کے حل کے لئے ایک بنیادی اصول کے طور پر انجام پارہا ہے - روسی صدر نے کہا کہ ماسکو شام کے بنیادی آئین کی تدوین کی کمیٹی کی تشکیل، شامی پناہ گزینوں کی واپسی اور شام کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے کوشش کررہا ہے - ان کا کہنا تھا کہ روس امن اور صلح کا حامی ہے اور وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ دیگرملکوں کے اقتدار اعلی کا احترام کیا جائے اور کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے- پوتن کا کہنا تھا کہ ماسکو سبھی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ احترام اورمفادات کی بنیاد پر تعلقات رکھتا ہے -
https://taghribnews.com/vdca00nee49nim1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ