QR codeQR code

امریکہ ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا

12 Oct 2018 گھنٹہ 10:57

امریکہ چار نومبر کے بعد بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے والے ملکوں کی نگرانی کرے گا


امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے والے ملکوں کے خلاب تادیبی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ چار نومبر کے بعد بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے والے ملکوں کی نگرانی کرے گا۔واضح رہے کہ چین اور ہندوستان سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے اعلان کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔امریکہ نے آٹھ مئی کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اور تہران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا نیا مرحلہ چار نومبر سے شروع ہوگا اور امریکہ نے دنیا بھر کے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ بالکل منقطع کردیں۔

 


خبر کا کوڈ: 367570

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367570/امریکہ-ایران-سے-تیل-خریدنے-والے-ممالک-پر-کڑی-نظر-رکھے-ہوئے-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com