QR codeQR code

سعودی صحافی کی گمشدگی صحافت پر کاری ضرب ہے

سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پرخاموش رہنا ممکن نہیں

11 Oct 2018 گھنٹہ 16:43

ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ہنگری سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا


ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پرخاموش رہنا ممکن نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پرخاموش رہنا ممکن نہیں ہے۔ ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ہنگری سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے ہر پہلو کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی قونصلیٹ کے صحافی کی واپسی کی فوٹیج نہ ہونے کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ سعودی قونصلیٹ کے باہر کوئی کیمرہ سسٹم نہ ہو۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبرکو ترکی میں واقع سعودی قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 367465

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367465/سعودی-صحافی-کی-گمشدگی-صحافت-پر-کاری-ضرب-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com