QR codeQR code

انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ

انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے

11 Oct 2018 گھنٹہ 16:38

انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی


انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ انڈونیشی حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث جاوا جزیرہ کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا میں شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 367461

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367461/انڈونیشیا-میں-زلزلے-کے-نتیجے-ہلاکتوں-کا-خدشہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com