QR codeQR code

ایران کے نئے سفیر چین اور ہندوستان میں تعینات کردیے گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے

11 Oct 2018 گھنٹہ 16:26

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چين اور ہندوستان میں ایران کے نئے سفراء کو تعینات کردیا گيا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چين اور ہندوستان میں ایران کے نئے سفراء کو تعینات کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چين اور ہندوستان میں ایران کے نئے سفراء کو تعینات کردیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے سفراء اپنے قانونی اور متعارف مراحل طے کررہے ہیں اور اس کے بعد وہ اپنے جدید فرائص بیجنگ اور نئی دہلی میں انجام دیں گے۔

بہرام قاسمی نے منتخب سفراء کے ناموں کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ متعارف اور قانونی مراحل طے کرنے کے بعد ان کے ناموں کا اعلان کیا جائےگا ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جن ممالک میں سفراء اور ایرانی نمائندوں کی منصبی ذمہ داریاں ختم ہورہی ہیں وہاں کے لئۓ بھی نئے افراد کے انتخاب کا سلسلہ قوانین کے مطابق جاری ہے ۔


خبر کا کوڈ: 367457

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367457/ایران-کے-نئے-سفیر-چین-اور-ہندوستان-میں-تعینات-کردیے-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com